اس سبز ہلالی پرچم کو، کوئی معمولی جھنڈا نہ سمجھنا۔ یہ پرچم ستارہ و ہلال، یہ رہبر ترقی و کمال ہے، یہ ترجمان ماضی بھی ہے اور شانِ حال بھی، اور اس پر سایہءخدائے ذوالجلال بھی ہے۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
سیدی رسول اللہﷺ کے اس مدینہءثانی کی آبرو بھی ہے اور غزوئہ ہند میں ہمارے جلال کی پہچان بھی۔ pic.twitter.com/ownNqTecR3
یہی وہ سبز ہلالی پرچم ہے کہ جسے احادیث مبارکہ میں ”رایات سود“ فرمایا گیا ہے۔ لوگ اس کا ترجمہ ”کالے جھنڈے“ کرتے ہیں۔ حقیقت میں اس کا ترجمہ ہے” بابرکت، بزرگ، جلال والے جھنڈے“۔۔۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
اور پھر عربی زبان میں گہرے سبز رنگ کو بھی ”سود“ یعنی سیاہ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ pic.twitter.com/tVt9QM1DJT
جب اس پاک سرزمین میں سیدی رسول اللہﷺ کا نظام نافذ ہوگا، تو پھر اس پرچم کو بھی مکمل سبز ہلالی کردیا جائے گا۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں سیدی رسول اللہﷺ کی پناہ میں ہونگی۔ وہ ہمارے وجود اور معاشرے کا حصہ ہونگی۔ ان کو اپنے سے دھکیل کر الگ شناخت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
جب ہم کہتے ہیں کہ” اس پرچم کے سائے تلے، ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں“ تو اس کا لازمی مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور غیر مسلم اس سبز ہلالی پرچم تلے، شریعت رسول ﷺ میں، برابر کے شہری ہیں۔ ایک اسلامی ریاست اقلیتوں کو حقوق دینا جانتی ہے۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
دنیا کے 180 ممالک اور خطے ہیں کہ جن کے الگ الگ پرچم ہیں۔ کسی ایک نے بھی اقلیتوں کیلئے اپنے جھنڈے پر الگ لکیریں نہیں لگائی ہوئیں۔ تمام ممالک اپنے تمام شہریوں کو اپنے اندر ضم کرتے ہیں، ایک قومی شناخت دیتے ہیں ,ذمہ لیتے ہیں۔ ہمارا ”سبز“ کافی ہے، ”سفید“ کی نمائندگی کیلئے۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
اس پاکستان کا پورا نظام ہم نے تبدیل کردینا ہے۔ اس کفر کے بنائے ہوئے غلامانہ عدالتی، سیاسی اور معاشی نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔ تعمیر پاکستان کے بعد بھی ہم آج تک غلام ہی ہیں۔ جو مرد آزاد اس کفر کے نظام کو اکھاڑ کر یہاں خلافت راشدہ کا نظام لائے گا، وہی پرچم بھی درست کر لے گا۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
قائداعظم نے بڑے دکھ سے یہ بات فرمائی تھی کہ میری قوم آزاد تو ہوچکی ہے، لیکن اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہے، یہ ابھی تک ذہنی اور فکری طور پر غلام ہے، جس دن اس کو اپنی آزادی کا احساس ہوگیا، اس دن اس قوم کو آسمان کی بلندیوں کو چھونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
پاکستان کے اس یوم آزادی پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس پاک سرزمین کو حقیقی معنوں میں ”آزاد ریاست“ بنائیں گے۔ کفر سے آزاد، ظلم سے آزاد، سود و رباءسے آزاد، انگریزی قوانین سے آزاد، قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت سے آزاد، معاشی طور پر آزاد، سیاسی طور پر آزاد، نظریاتی طور پر آزاد۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
ہمارا المیہ ہی آج یہ ہے کہ ہمارے حکمران غلام ہیں، اور غلام کبھی ایک مرد آزاد کی طرح نہ فقر غیور رکھتا ہے، نہ نگاہ بلند، نہ سخن دلنواز، نہ جاں پرسوز۔ ۔ حالانکہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جو اس ملک میں قرآن و سنت نافذ کرنے کی جرات بھی رکھتا ہو۔— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
اس پاک سرزمین کی ہمیں ہر حال میں حفاظت کرنی ہے.. وہ اس لیے کہ یہ سرزمین ہوگی تو یہاں خلافت راشدہ کا نظام قائم کیا جاسکے گا۔ مدینہءثانی کی ریاست ہی نہ ہو، تو خلافت راشدہ کا نظام کہاں نافذ کریں گے؟؟؟— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 6, 2018
اللہ ہمیں ایسے حاکم دے گا۔ جو نظر آرہے ہیں، یہ وہ حاکم نہیں ہیں۔
Long Live Pakistan